15

عوام کی دادرسی کیلئے کوئی ادارہ یا فرد کام کرنے کو تیار نہیں

فیصل آباد(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیرمولانا عبدالرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہرمحمد عبداللہ خالد محمود اعظم آبادی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فاقوں پر مجبور عوام کی داد رسی کے لئے کوئی ادارہ یا فرد کام کرنے کو تیار نہیں حکمران ,سیاست دان بلکہ ملکی اداروں کے تمام سربراہان سمیت ان کے شراکت دان تو اربوں روپے کے مالک بنے بیٹھے ہیں جبکہ غریب عوام اور متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کے لئے اپنے گردے اور بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ درجنوں ہمسایہ ممالک امانت و دیانت داری اور ملک وقوم سے وفاداری کے سبب ترقی کی منازل طے کر چکے ہیں جبکہ ہمارے نالائق حکمران ,سیاست دانوں اور ملکی اداروں پر قابض چند مخصوص افراد کی وجہ سے پاکستان پسماندہ ترین ممالک کی صف میں کھڑا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں