فیصل آباد (پ ر) جماعت اسلامی پی پی 114کے امیدوارمیاں عبدالستاربیگانے مختلف مقا مات پر کارنرمیٹنگزاورجلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ8فروری کا دن کرپٹ ونااہل قیادت سے نجات کا دن ثابت ہوگا، عوام بیدار ہیں،پی پی 116 کے عوام سمجھ گئے ہیں کہ خوشحالی کا دارومدار دیانتدار قیادت کو منتخب کرنے سے وابستہ ہے ، 15 سال مسلسل حکمرانی کے مزے لوٹنے والے کرپٹ وڈیرہ شاہی نے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم اور اپنی دولت میں اضافے کے سوا کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا۔
