23

عوام 8 فروری کو حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرینگے

مکو آنہ(نامہ نگار) آٹھ فروری کو عوام مزید کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،8 فروری کو حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار امیدوارپی پی106رائے احسن رضاکھرل ایڈووکیٹ ودیگر نے229 رب مکوآنہ پرانی آبادی میں رائے یاسین کھرل کے ڈیرہ پرمنعقدہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے بلا تعصب ہر ایک کیلئے کھلے ہیں ۔ہم نے پہلے بھی عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے ان شااللہ پھر کامیاب ہوکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔عوام نے دونوں بڑی جماعتوں کو پہلے بھی مسترد کیا تھا آئندہ بھی مسترد۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو وکٹ کے نشان پرٹھپہ لگاکرمجھے کامیاب کرے۔اس موقع پررائے محمد ابراہیم کھرل رائے ‘تصور خاں کھرل’ رائے یاسین خاں کھرل’ملک اکرم شہاب ودیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں