44

عید کے حوالے سے درزیوں کی طرف سے بکنگ بند ، شہریوں کو پریشانی

صفدرآباد(نامہ نگار)مقامی مارکیٹ کے ٹیلرز نے عید الفطر کی مناسبت سے سلائی کرنیکی بکنگ بند کر دی۔لوگ شہر میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور ان کے کپڑوں کی سلائی کوئی ایک درزی بھی لینے کو تیار نہیں۔لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ اب کہاں جائیں ،لاہور یا فیصل آباد کا رخ کریں کیونکہ کوئی مقامی درزی انکے سوٹوں کی سلائی کرنے کو آمادہ نہیں ہے،،عید پر نئے کپڑے پہننے کا کس مسلمان کو شوق نہیں ، لیکن اب وہ کیا کریں۔ایک اہم بات یہ ہے کہ عید پر نئے کپڑے پہننا کوئی شرط نہیں ہے یعنی مسلمان پر فرض نہیں کہ وہ نئے کپڑے عید کے دن پہنے،مگر ہمارے ملک میں ایک رواج پنپ چکا ہے کہ عید پر نئے کپڑے ہی پہننے ہیں چاہے ادھار لے کر ہی سہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں