28

غذائی ضروریات کو پورا کرنے پرتوجہ دی جائے

فیصل آباد (پ ر) نیوٹریشن انٹرنیشنل اور پا کستان فلور ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد برانچ کی مشترکہ میٹنگ اور تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد’ چیئرمین فیصل آباد برانچ چوہدری شفیق انجم’ محمد دائود مفتی پروگرام مینجر پنجاب’ ملک طاہر’ میاں ریاض’ انجم اسحاق’ میاں فاروق’ حاجی محمد رمضان’ زاہد خان بلوچ’ احمد قادر’ محمد وسیم’ میاں قیصر’ حاجی عبداللہ دمڑ کے علاوہ پنجاب بھر سے فلور ملز مالکان نے شرکت کی’ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ملز مالکان اور منیجرز کو فوڈ فورٹیفیکیشن کی اہمیت و فوائد اور جنوبی پنجاب کی سطح پر فوڈ فورٹیفیکیشن کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس کی آگاہی دینا تھا ۔ تربیتی ورکشاپ میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی ملز مالکان نے شرکت کی’ تربیتی ورکشاپ سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد’ چیئرمین فیصل آباد برانچ چوہدری شفیق انجم’ محمد دائود مفتی پروگرام مینجر پنجاب نے فوڈفورٹیفیکیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں