38

غرباء کے علاج کیلئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائیگا ‘ وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کی طر ف سے قائم کردہ ہیپاٹائٹس پروینشن اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کوفوری طور پر دوبارہ پی کے ایل آئی کی زیر نگرانی لینے کی ضرورت ہے۔تفصیل کے مطابق و زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) میں غریب عوام کے لیے جدید اورمفت علاج کی سہولیات سے متعلق جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔ ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی میں غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دینے چاہیے اور اور اس ضمن میں 50 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج ہونا چاہیے .انہوں نے غریب مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی اور اس میں مخصوص رقم فوری طور پر مختص کرنیکی ضرورت پر بھی زور دیا .اجلاس میں وزیراعظم کو PKLI کے نئے مقرر کردہ بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی کے ایل آئی میں پیچیدہ سرجری کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اور فی الوقت 41 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ پی کے ایل آئی میں کی جانے والے علاج کا کامیابی کا تناسب پچانوے (95) فیصد سے بھی زیادہ ہے.اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب احمد جاوید قاضی، پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر، مجیب الرحمن شامی اور دیگر بورڈ ممبران، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں