سمندری(بیورو چیف) غربت سے تنگ دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر زہریلی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ تھانہ مرید والا کے گاؤں چک نمبر203گ ب میں 35سالہ خاتون نے گھریلو حالت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی دوائی پی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا متوفیہ کا شوہر کافی عرصہ سے بے روز گار تھا جس کی وجہ سے گھر کے حالات درست نہ تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
