فیصل آباد(پ ر) ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مظہر جمیل چوہدری نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیںکہ غریب آدمی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس ملک میں دو ملک ہیں، ایک غریب کا اور دوسرا امیر کا ہے ،تیل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جاتا ہے، روس سے معاہدے کے بعد پٹرول سستا ملے گا،عمران خا ن نے مہنگا پٹرول لے کر سبسڈی دی، سبسڈی صرف غریب آدمی کا حق ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک مہنگی چیز لے کر سستی نہیں بیچ سکتا،ملک کو کھڑا کرنے کے لیے کڑوا گھونٹ پینا ہو گا۔
31