فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طاہرمحمود چوھدری نے کہا کہ مہنگائی بم گرانے سے عوام میں اتحادی حکومت کیخلاف بے چینی پھیل رہی ہے غریب آدمی کو آخر کب تک زندہ درگور کیا جائے گا؟پی ٹی آئی کے ایک سینئررہنماسمیت ایک درجن سے زائدارکان نے مسلم لیگ میں شمولیت کی درخواست کی جو منظورنہیں کی جاسکی۔اُنہوں نے کہاکہ جیل بھر و تحریک محض ایک سیاسی تماشہ ہے’ پی ٹی آئی کے ارکان عوامی حمایت اورمظلوم بننے کیلئے سرکاری ا ملاک کونقصان اور مسلم لیگی کارکنوں اورپولیس کیساتھ تصادم کاراستہ اختیارکریں گے توقانون حرکت میں آئے گاجس کے بعدوہ روتے رہیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والے الیکشن کیلئے اُنہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے اس سے قبل بھی وہ عوامی خدمات میں مصر و ف ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی عدم موجودگی میں مریم نوازشریف بھی عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
26