24

غریب عوام کوریلیف کی فراہمی حکومت کا مشن ہے

فیصل آباد ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل چک جھمرہ کے صدر سیٹھ بابا سلیم انصاری نے کہا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی حکو مت کا مشن ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے رمضان المبارک میں مفت آٹا کی تقسیم’ موٹر سائیکل’ رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں رکھنے والے غریب طبقہ کیلئے سستے پٹرول کی فراہمی قابل ستائش اقدامات ہیں۔ حکومت ملک سے مہنگائی’ بے روزگاری کے خاتمہ’ غریب طبقہ کی خوشحالی اور معاشی صورت حال میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں