28

غریب عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان… (اداریہ)

وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے غریب عوام کو پٹرول پر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے موٹرسائیکل’ رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا وزیراعظم نے سبسڈی کا عمل جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،، عوام کو پٹرول پر 50 روپے فی لیٹر تک سبسڈی دینے کا اعلان کم آمدنی والے افراد کے لیے تحفہ سے کم نہیں۔ یہ اقدام براہ راست غریب عوام کے لیے ریلیف کا باعث بنے گا حکومت کا شدید معاشی مشکلات کے باوجود پٹرول کی مد میں 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا عزم قابل تعریف اور غریب عوام کی مشکلات میں کمی کا سبب بنے گا قبل ازیں وزیراعظم کی جانب سے رمضان پیکج کے حوالے سے کروڑوں خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران 3 تھیلے آٹا مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اب وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے افراد کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے امید ہے سبسڈی والا پٹرول فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت شفاف طریقہ کار اپنائے گی اور غریب عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پٹرول پر سبسڈی کے اعلان پر جلد سے جلد عملدرآمد کرائے تاکہ غریب عوام کو پٹرول پر ریلیف مل سکے رکشہ مالکان موٹرسائیکل والے اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان حکومتی اعلان سے مطمئن ہیں اور امید کرتے ہیںکہ حکومت عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پالیسیاں مرتب کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں