53

غریب عوام گھروں کی اشیاء فروخت کرکے بجلی کے بھاری بل ادا کرنے پر مجبور

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) آمدن کم بجلی کے بل زیادہ ،گھروں کی اشیا فروخت ہونے لگی ،غریب شہریوں کا ادھار بند،لاکھوں کے مقروض ،دو وقت کی روٹی کا نوالا بھی چھین لیا ،تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ جتنی ہماری تنخواہ ہے اس سے ڈبل ہمیں بل آ رہے ہیں پہلے بھی گھر کی اشیا فروخت کر کے بجلی کے بل جمع کروائے اور رواں ماہ تو بجلی کے بلوں نے خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے کاروبار بند ہو چکے ہیں روز گار مل نہیں رہا دوکانوں سے ادھار ملنا بند ہو چکا ہے لاکھوں کے مقروض ہو چکے ہیں بچوں کو بھوکے مرتے دیکھ کر غریب عوام کیا کرے گی یہی وجہ ہے کہ علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکاہے اور دن دیہاڑے شہریوں کولوٹ لیا جاتا ہے شہری اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہے ہمارے حکمرانوں نے ہمیں دیا کیا ہے سوائے غربت کے ان کے اپنے بچے ارب پتی اور ہمارے بچے بھوکے روٹی کو ترس رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے عوام ڈیفالٹ کر چکی ہے جگہ جگہ احتجاج کر کے سڑکیں بلاک کی جا رہی ہے موجودہ حالات سول نافرمانی کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن ریاست پاکستان کے ٹھیکیدار وں کو مہنگائی کی چکی میں پستے عوام نظر ہی نہیں آ رہے اور مزید بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں اپنی فریاد کس کو سنائے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو جس طرف حالات تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گے خدا راہ عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں