19

غزہ کیلئے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

راولپنڈی(بیوروچیف)غزہ کیلئے پاکستا ن سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کردی گئی ۔ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،امدادی سامان کی چوتھی کھیپ پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی ،چوتھی امدادی کھیپ تقریباً 20 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل ہے جس میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل/طبی سامان، خشک کھانے کی اشیاء کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں ،خصوصی پرواز امدادی سامان لیکر اردن پہنچے گی جہاں اردن میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے ،امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں