34

غفلت کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کو ڈی سی کی وارننگ

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواـ جس میں اسسٹنٹ کمشنررز,ڈی او انڈسٹریز،اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و کنزیومرکمیٹی کے ممبران بھی شریک تھے ،اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیائے کے ریٹس کا تقابلی جائزہ لیا گیاجبکہ کنزیومر کمیٹی کے ممبران سے بھی اس حوالہ سے تجاویز لی گئیں اور اشیائے خوردونوش کے نئے ریٹس مختص کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی ہدایات کیـاجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا گیا اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پرائس مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کیں گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دوکانوں پر سو فیصد ریٹ لسٹ کے آویزاں ہونے کو یقینی بنوایا جائے۔اوورچارجنگ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں