اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکلر نمبر ایف ٹو(ون) 2023کوآرڈر وی او ایل ایکس ون 13 جنوری 2024کو جاری کیا ہے جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ایک پولیٹیکل پارٹی سے وابستہ امیدوار دوسری پارٹی کا انتخابی نشان حاصل نہیں کریگا۔الیکشن 2024 کے قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی غلط بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں گے یا جمع کرائے ہونگے تو ان کیخلاف سخت قانونی ایکشن ہو گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سکندر سلطان راجہ اور چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے ممبرز نثار احمد درانی شاہ محمود جتوئی بابر حسن بھروانہ جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے 13جنوری کو اپنے دستخطوں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آرڈر پر عملدرآمد کا سرکلر اپنے سپیشل سیکرٹری ٹو ظفر اقبال حسین کے ذریعے تمام ریجنل الیکشن کمشنروں تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں پنجاب سندھ خیبر پختونخوا بلوچستان کے پراونشل الیکشن کمشنرز کو لاہور کراچی پشاور کوئٹہ بھجوا دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس آرڈر پر تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہو گا
