11

غلہ منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کی سپیڈ تیز کی جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کی قیادت میں آڑھتیوں کے وفدنے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری اظہر کمبوہ سے ملاقات کی ۔سر پرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگررہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آڑھتیوں نے سیکر ٹری سے مطالبہ کیا کہ منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کی سپیڈ تیز کی جائے تاکہ جلد از جلد آڑھتیوں کو ریلیف مل سکے ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے سیکر ٹری سے مطالبہ کیا کہ منڈی میں ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے گیٹ نمبر4کو ون وے کر دیا جائے۔سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی نے آڑھتیوں کے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کو انشاء اللہ تعالیٰ وقت سے قبل مکمل کر لیا جائے ۔رانا طیب خاں نے کہا کہ 20سال سے منڈی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکا تھا انصاف گروپ نے بر سر اقتدار آتے ہی منڈی میں کاموں کا جال بچھا دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں