27

غلہ منڈی کا الیکشن جیتنے پر شیخ اعجاز کی رانا طیب کومبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمد انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چیئرمین رانا طیب خاں کی رہائش گاہ پہنچے اور غلہ منڈی کے الیکشن میں تاریخی فتح پر انہیں مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ اس موقع پر شیخ اعجاز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے’ اس تاریخی کامیابی سے واضح ہو چکا ہے کہ غلہ منڈی کے لوگ آپ اور آپ کی ٹیم سے کس قدر محبت کرتے ہیں’ مجھے یقین ہے کہ غلہ منڈی کے مسائل کے حل کیلئے آپ اپنا موثر کردار ادا کریں گے اور غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے’ شیخ اعجاز احمد کہا کہ مسلم لیگ (ن) غلہ منڈی کے مسائل کے حل کیلئے آپ کے ساتھ کھڑی ہے’ آپ خود کو اکیلا نہ سمجھیں مسلم لیگ (ن) آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے’ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین رانا طیب خاں نے شیخ اعجاز احمد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد سے میرے حوصلے اور ہمیت بڑی ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غلہ منڈی کے تاجروں کے مسائل کو حل کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے’ ہم خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں’ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کی بات کی ہے’ اس وقت غلہ منڈی کے بے پناہ مسائل ہیں جنہیں فوری حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے’ غلہ منڈی کی سکیورٹی’ سٹریٹ لائٹس’ کارپٹ گلیوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر مسائلکو پہلی فرصت میں حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے’ رانا طیب خاں نے غلہ منڈی کے تاجروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیں تاریخی کامیابی دلوائی’ ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ان کا ہر جائز کام کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں