37

غلہ منڈی کمالیہ کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کا اعلان

کمالیہ(نامہ نگار) غلہ منڈی کمالیہ کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔ چوہدری عبد الرشید رحمانی چیف الیکشن کمیشن نامزد۔ الیکشن کمیٹی 8 دن کے اندر اندر انتخابات کروائے گی۔ تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کمپین زوروشور سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کے ممبران نے الیکشن کمیٹی کا انتخاب کرنا تھا۔ جس پر تمام ممبران کی متفقہ رائے سے آڑھتی غلہ منڈی کمالیہ چوہدری عبد الرشید رحمانی کو چیف الیکشن کمیشن جبکہ اقبال ڈوگر اور آفتاب احمد کو ممبران الیکشن کمیشن نامزد کردیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشن چوہدری عبد الرشید رحمانی کو جمع کروائیں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آئندہ آٹھ دنوں کے اندر اندر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کمالیہ کے انتخابات کروائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں