28

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج

فیصل آباد(پ ر)پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشا نے کہا کہ پچھلا سال سیاسی لڑائی جھگڑوں کی نظر ہوگیا۔تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے ذاتی مفادات کیلئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ،غریبوں کانعرہ لگا کر عوام کیساتھ دھوکا دہی اور مسلسل جھوٹ ،منافقت اور دونمبری کی سیاست ابھی تک جاری ہے ۔مرکزی حکومت عوام کے ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی میں سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھتی ہے تو صوبائی حکومت کیوں اپنے فرائض سے غافل ہے صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرکے صورتحال کی بہتری پر مجبور کرے مرکز کی جانب سے صوبے پر بجلی و گیس کی بندش اٹھارویں ترمیم کی روح کے منافی اقدام ہے گیس کی بندش سے کارخابے بند ہو چکے ہیںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روز مرہ زندگی مفلوج اور شہر ساکت ہوا جا رہا ہے جو حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کے پیرس میں عوام مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں گیس و بجلی بحران کی وجوہات معلوم کر کے اس کے تدارک کیلئے ٹھوس قدامات کئے جائیں پیداوار گیس صوبے کے عوام کو بلا روک ٹوک فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں