اسلام آباد(بیوروچیف) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 454,446 تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ۔30دسمبر 2023ء کو966افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے جن میں 378 مرد ، 276خواتین اور 312بچے شامل تھے ، افغانستان روانگی کیلئے57گاڑیوں میں 79 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی
