42

غیریقینی سیاسی صورتحال سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)غیر یقینی سیاسی صورتحال کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر’ مہنگائی مزید بے قابو اداروں کی بھی د لچسپی میں کمی ڈالر نہ ہونے سے درآمدات بند بیروزگاری کا عفریت پھیلنے لگا’ ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورت حال کے باعث کارو باری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے بڑے کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباری حضرات میں پریشانی کا شکار ہیں مہنگائی ان چند دنوں میں مزید بڑھ چکی ہے جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے سیاسی مسائل کا شکار حکومت کی توجہ نہ ہونے سے مہنگائی پر قا بو پانے کے لئے متعلقہ ادارے بھی اپنی کا ر و ا ئیاں تسلسل سے نہیں کر رہے قومی خزانے میں ڈ الر موجود نہ ہونے سے درآمدات بالکل بند ہو چکی ہیں جس سے ملکی صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں