75

غیر قانونی رکشہ بنانے والی فیکٹری و کارخانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کرشنگ سیزن اور دھند میں حادثات میں کمی کے حوالے سے متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن رضا ،ایکسائز انیڈ ٹیکنیشن، ڈی ایس پی ٹریفک، موٹر وے پولیس،سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، ایمرجنسی ریسکو 1122، ڈی او انفارمیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے کہا کہ ضلع میں مین شاہراہوں پر مارکنگ کی جائے تاکہ دھند میں حادثات سے بچا جا سکے۔کرشنگ سیزن کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر اور بیک لائٹس لازمی ہوں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔غیر قانونی رکشہ بنانے والی فیکٹریوں و کارخانوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیجائیں۔ ٹریفک حادثات کی صورت میں ٹی ایچ کیو اور بی ایچ یو میں فرسٹ ایڈ کے انتظامات بہتر کرنی کی بھی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ نا پہننے اور ون ویلنگ کرنیوالوں کو موقع جرمانے کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں