31

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)ڈائریکٹرایف ڈی اے کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کے دوران ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ اضافی آبادیوں اور ایک ہائوسنگ سکیم کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سربمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہائوسنگ سکیموں کی جانچ پڑتال کی تو چک نمبر 246رب،247رب،250رب اور 251رب میں چار اضافی آبادیوں کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیاگیا۔ڈویلپرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ قانو ن شکنی سے اجتناب کریں اور قانونی و محکمانہ تقاضے پورے کئے بغیرہائوسنگ سکیموں کو مشتہر اور ترقیاتی کاموں کے اجرا سے باز رہیں بصورت دیگر نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے اور مزید خلاف ورزیوں کی صورت میں قصور وار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طر ف سے عوام الناس کو آگاہ کیاگیاہے کہ وہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہائوسنگ سکیم میں پلاٹ خرید نے سے قبل اس کی قانونی حیثیت و ریکارڈ کی جانچ پڑتال ضرورکرلیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں