62

غیر مسلموں کا دورہ مدینہ منورہ

اسلام آباد (بیوروچیف)بھارت کی تاریخی اور ناقابل یقین سفارت کاری، حکمران جماعت بی جے پی کی خاتون وزیر کی قیادت میں بھارتی وفد نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔ وفد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖ کا دورہ کیا، اس کے بعد احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت کی۔ یہ کسی غیر مسلم وفد کا پہلی بار مسجد نبوی ۖ کا دورہ تھا۔ بھارتی وزیر اقلیت اسمرتی ایرانی کی خصوصی درخواست پر مقدس مقامات کے دورے کی اجازت ملی، وفد میں شامل خواتین نے ساڑھی اور شلوار قمیض پہنی تھی، بھارتی خاتون وزیر سمرتی ایرانی کا کہنا ہے کہ دورہ تاریخی رہا ۔ بھارتی وخلیجی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک وفد سعودی عرب بھیجا، جس نے مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال اور اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی جو کہ ماضی میں مشہور ڈرامہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کی مرکزی کردار رہی ، کی قیادت میں یہ دوروزہ سرکاری دورہ ایک غیر معمولی مثال ہے کہ کسی غیر مسلم شخصیت کو مسجد نبوی ۖ تک رسائی دی گئی ، مکہ مکرمہ کے ساتھ مدینہ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی ہے۔ داخل ہونے کی کوشش میں جرمانے یا ملک بدری سمیت سزائیں ہیں۔ بھارتی وفد میں امور خارجہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن بھی شامل تھے، میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے وفد کو اسمرتی ایرانی کی درخواست پر مدینہ کے تینوں مقامات کا دورہ کرنے کی خصوصی اجازت دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمرتی کے علاوہ وفد میں ایک اور خاتون نروپما کوٹرو تھیں، جو ایک کشمیری پنڈت آئی آر ایس افسر ہیں، اقلیتی امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ وفد میں شامل دونوں خواتین ساڑھی اور شلوار قمیض میں تھیں، اسمرتی نے دونوں دن مارون اور جامنی رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی جب کہ ماتھے پر بند یا تھی۔ یادر ہے انڈین عورتیں ماتھے پر بند یا ہندی یا بوٹو ) لگاتی ہیں۔ وفد میں دوسری خاتون نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی تھی ، دونوں خواتین کے سر پر کوئی دوپٹہ نہیں تھا۔ وزیر مملکت نے مخصوص ہند و لباس دھوتی اور ڈارک براون کرتا پہنا ہوا تھا۔ پریس ریلیز کے مطابق، وفد نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ۖکے بیرونی حصے تک کا دورہ کیا۔ اس کے بعد احد پہاڑ اور مسجد قبا کی زیارت کی۔ سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے اور بے مثال دورے میں پہلی بار ایک غیر مسلم وفد کا مدینہ میں خیر مقدم کیا گیا ہے، جس نے ہندوستان سعودی عرب کے باہمی تعلقات کی غیر معمولی نوعیت کو اجاگر کیا ہے۔ وفد نے سعودی حکام کے ساتھ حج میں شرکت کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں کے لیے اضافی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔ دو دن قبل ، ہندوستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت نئی دہلی کے لئے اس سال حج کے لیے 175025 عازمین کا کو مختص کیا گیا۔ دو طرفہ حج معاہدے پر جدہ میں سعودی وزیر حج وعمرہ تو فیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دستخط ہوئے۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور آئندہ حج کے لیے ضروری انتظامات کے بارے میں قابل قدر بصیرت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدینہ کا ایک تاریخی سفر کیا، اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک میں مسجد نبویۖ، احد پہاڑ ، اور مسجد قبا کے اطراف کا دورہ بھی شامل ہے۔ اسمرتی ایرانی نے ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کی جس میں حج رضا کاروں اور کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں