29

غیر معیاری خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

ساہیوال(بیوروچیف) غیر معیاری خورا ک فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کریانہ سٹورز،گرائنڈنگ یونٹ اور بیکریوں کی چیکنگ ،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گرائنڈنگ یو نٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج، متعدد کو بھاری جرمانے عائد،100 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر۔جی ٹی روڈ اور چیچہ وطنی ساہیوال میں 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے،ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس کے علاؤہ طفیل شہید روڈ ساہیوال میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ بیچنے جبکہ عبداللہ والا گمبر روڈ واقع ملک کولیکشن یونٹ کو پانی کی سٹوریج کیلیے کیمیکلز ڈرمز کا استعمال کرنے پر یکساں 10 ہزارروپے جرمانے کیے گئے۔اسی طرح رحمان کالونی لاڑی اڈا میں معروف بیکری کو ایکسپائری آئٹمز رکھنے پر 40 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مین صمد پورہ روڈ اوکاڑہ میں پان شاپ اور سپر سٹور کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ۔ مز ید عارف والا پاکپتن میں مصالحوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔کئی بار ہدایات کے باوجود کام میں بہتری نہیں لائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں