فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد لہولہان ہوگئے۔حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔مضروبان کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس نے قاتلانہ حملوں میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون میں مقدمہ بازی کی بنیاد پر مسلح ملزمان رفیق وغیرہ نے فائرنگ کرکے مجاہد حسین کوزخمی کردیا ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیو سندھو ٹائون میں عداوت کی بناء پر ملزمان حمید عرف بگا وغیرہ نے فائرنگ کرکے حمزہ رمضان اوررضوان کو زخمی کردیا۔بلوچنی کے علاقہ 69 ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے علی واصف کو گولی مارکر لہولہان کردیا جبکہ 228ر۔ب بوگنی میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان اکمل وغیرہ نے مخالف قاسم کوبری طرح زخمی کردیا حملہ آور موقع سے بھاگ گئے
18