فیصل آباد(پ ر) حضرت فاطمة الزہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کی حیات طیبہ تمام عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے۔آپ رضی اللہ تعالی عنہا نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ کی مکمل تصویر تھیں۔آپ رضی اللہ تعالی عنہا کی مبارک زندگی کے جس پہلو کو بھی دیکھا جائے وہ عورتوں کے لئے تابندہ و حسین ہے۔آج کی خواتین آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے ” عظمت و شان خاتون جنت سیمینار ” سے ملک پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا
