لاہور (سپورٹس نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے بابر اعظم تینوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔قومی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لیے 15، 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، صائم ایوب تینوں فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان یہ ذمے داری نبھائیں گے۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ جب کہ نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
7