فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فراڈیے ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکرتاجر سے 3کروڑ ہتھیا لئے،منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جوکیش نہ ہوسکا ۔تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے تاجرآفتاب سکندر نے بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم اقصیٰ علی نے پراپرٹی کا کاروبار کرنے کیلئے اس سے 3کروڑ کی رقم حاصل کی اورجڑانوالہ کے علاقہ ڈیفنس ویو کالونی میں پلاٹ کا جھانسہ دیا اورحسب معاہدہ رقم واپس کی نہ ہی منافع دیا جب رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تولیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکارکردیا اوربدلے میں چیک دیا جوکہ بنک سے کیش نہ ہوسکا جس پر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم اقصیٰ علی کی تلاش شروع کردی۔
