فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد سے سابق وزیرمملکت فرخ حبیب عام انتخابات 2024 سے دستبردار ہوگئے۔فرخ حبیب نے NA-102 اور PP-114سے کاغذات واپس لے لئے۔2018 میں NA-102 سے فرخ حبیب نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی،(ن) لیگ نے NA-102 اور PP-114 سے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی۔فرخ حبیب کو آئی پی پی نے ٹکٹ نہیں دیا، فرخ حبیب نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی جوائن کرلی تھی۔
