23

فرخ حبیب ‘ نبیل ارشد کی زیر قیادت بہت بڑا قافلہ زمان پارک پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن میاں فرخ حبیب سابق ایم این اے اور سرگرم رہنما میاں نبیل ارشد PTi کے کارکنوں کے بہت بڑے قافلے کے ساتھ کپتان عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے، شرکائے قافلہ کا جوش وجذبہ قابل دید تھا، کارکنوں نے PTi کے چیئرمین’ سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور فضاء کپتان عمران خان زندہ باد’ امپورٹڈ حکمران نامنظور کے نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن میاں فرخ حبیب اور سرگرم رہنما میاں نبیل ارشد کی زیرقیادت فیصل آباد سے زمان پارک جانیوالا یہ بہت بڑا قافلہ اپنی مثال آپ تھا جس کو دیکھ کر قائدین بیحد خوش ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب نے کہا کہ PTi کے دور حکومت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے مگر امپورٹڈ حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر کے ان کا سکھ چین چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کپتان عمران خان ایک مرتبہ پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہو کر ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں