لاہور(بیوروچیف)پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو کل ساڑھے 11 بجے طلب کررکھا ہے ،ایف آئی اے کی کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کرے، درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
37