پیرس(سپورٹس نیوز ) رواں برس کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 124 واں ایڈیشن 25مئی سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفیکیشن رائونڈ 19 مئی سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔
