42

فروری کے وسط میں گرمی کے اثرات ‘ درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت فیصل آباد میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانیکا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں