ساہیوال(بیوروچیف) جی بلاک فرید ٹائون سے ریسٹورنٹ کے با ورچی سلمان خان23سالہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے واقعات کے مطابق شوز کے بیو پاری حسن جا وید کا بیٹا سلمان خان بطور با ورچی فرید ٹائون کے ریسٹورنٹ پر کام کر رہا تھا کہ نا معلوم ملزم اغوا کے بعد کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ فرید ٹائون نے حسن جا وید کی مد عیت میں مقدمہ365 ت پ درج کر لیا ہے22یوم گزر جانے کے با وجود باورچی بازیاب نہیں ہو سکا۔
