24

فصلوں پر کیمیکلز کا زیادہ استعمال صحت اور ماحولیاتی خطرات کو جنم دے رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زراعت میں غیر دانشمندانہ کیمیائی کیڑے مار ادویات کا استعما ل نہ صرف مضر صحت ہے بلکہ برآمدات کو محدود کر نے کے ساتھ ساتھ ماحول، زیر زمین پانی اور مٹی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس مسئلے کو قومی سطح پر حل کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید ترین MRL لیب کا قیام کیا جانا چا ہیے ۔مقررین نے ان خیالات کا اظہار شعبہ انٹو ما لو جی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام بین الا قوامی ورکشاپ برائے ایم آر ایل اور بائیو پیسٹیسا ئڈز کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔تقریب کی صدارت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاںنے کی جبکہ یو ایس ڈی اے کی انٹرنیشنل پروگرام سپیشلسٹ جیسیکا مجتبیٰ، انٹرنیشنل پروگرام سپیشلسٹ USDA عصمت رضا، سینئر ایڈوا ئز ر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد ڈاکٹر مبشر ہ مقدس، ۔ ایم آر ایل کے ماہر ڈاکٹر جیسن سنڈ ہل ، ڈاکٹر واین جیانگ، کلیدی مقرر پروفیسر ڈاکٹر جلا ل عارف، چیئر مین انٹومالوجی پروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد، ڈاکٹر راشد رسول اورکیبی کے ڈپٹی ڈ ا ئریکٹر ڈاکٹر صبیان فارس ودیگر نے خطاب کیا۔ ا نہوں نے ا یگزیبیشن سینٹر، نیشنل ا نکیوبیشن سینٹر، ا ولڈ کیمپس، مین لائبریری ، CABB، مائیکرو با ئیولوجی، بی ا یس ایل لیب، ویٹرنری ہسپتال، چنے کے کھیت، آم کی نرسری، گندم کی تحقیق کے علا قے، سویا بین لیب اور سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اور گڑ میلہ کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں