فیصل آبا(پ ر)جماعت اسلامی کے راہنمائوں پروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہر ایوب،شیخ محمدمشتاق نے محکمہ ماحولیات کی طرف سے غیر معیاری ایندھن استعمال کرکے فضائی آلودگی کا موجب بننے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کارروائی نہ کر نے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت کی طرف سے سموگ کی روک تھام کے اقدامات کے دعوے کیئے جارہے ہیں تو دوسری طرف سارے شہر میں واقع ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن بڑے دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں سے اٹھنے والے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر منڈلاتے نظر آتے ہیں اور قریبی علاقوں کے رہائشی سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
