12

فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم ناگزیر ہے

چنیوٹ(نامہ نگار) کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم کے سلسلے میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل وقار حسین ناز کی خصوصی دعوت پر صدر ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین نے موسم بہار کی آمد پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں جو کاربن ڈائی آکسائڈ کو جزب کرتے ہیں اور انسان کو قدرتی طور آکسیجن مہیا کرتے ہیں دریاؤں کے کٹاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے کسی بھی علاقے میں درختوں کی افزائش انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں