31

فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے سے ٹرک سے جا ٹکرائی

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ سروبئی میں فلائنگ کوچ چڑھائی سے اترتے ہوئے بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی ‘ ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین ‘ ایک بچے سمیت 14افراد زخمی ‘ ریسکیو1122اسٹیشن 55کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقے سروبئی چڑھائی سے اترتے ہوئے فلائنگ کوچ کی بریک فیل ہونے کے باعث کوچ ٹرک سے ٹکر اگئی ‘ جس سے ایک شخص جاںبحق، دو خواتین و ایک بچے سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے ‘واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اسٹیشن55کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ منتقل کردیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں