سرگودھا (بیوروچیف) خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا مال و زر خرچ کرتے ہیں انہی انسانوں میں محمد حنیف چوہدری اور ان کے خاندان کے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے غریب عوام کیلئے حاجی غلام حسین میموریل آئی ہسپتال قائم کیا اور اسے حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے زیر انتظام کرکے لوگوں کی خدمت کا جو جذبہ ان لوگوں نے دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدر شریف’ صاحبزادہ حافظ محمد احسن حفیظ نے حاجی غلام حسین میموریل آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کے قیام سے علاقہ کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں میسر آئینگی یہ ہسپتال محمد حنیف چوہدری اور ان کے اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت 2کروڑ سے زائد رقم کی لاگت سے تیار کرکے حضرت میاں صاحب ٹرسٹ کے حوالے کیا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو رہتی دنیا تک کام آنیوالا ہے اس سے لوگوں کو بینائی حاصل ہوگی۔
61