کمالیہ(نامہ نگار) فلور ملز کی جانب سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹو بہ کے سٹاف کی جانب سے پچاس ہزارو ر و پے کا امدادی چیک۔ دونوں چیک ڈپٹی کمشنر آ فس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جمع کروا دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق صدر فلور ملز ایسوسی ایشن کما لیہ چوہدری محمد ا فتخار احمد (الفتح فلور ملز کمالیہ) ا و ر حاجی حسین ا حمد ( کھوکھر فلور ملز ٹوبہ ٹیک سنگھ) نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام فلور ملز کی طرف سے ترکی اور شا م کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پانچ لاکھ ر و پے اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ا پنے تمام سٹاف کی طرف سے پچاس ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا۔
19