34

فلور ملزکایومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال

لاہور(بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل26ہزار ٹن سے کم کر کے24ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرو ا دیا ہے ۔وزیر اعظم نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے ۔مزید برآں وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں سرکاری آٹا کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے ، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد95سے بڑھا کر145جبکہ راولپنڈی میں240کردی گئی ہے ۔علاوہ ازیں سامان کے درمیان چھپا کر سرکاری آٹا سمگل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں تھیلے آٹا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ بند روڈ پر سرکاری آٹا کو ریفائن کر کے اسمگل کرنے والی خفیہ آٹا فیکٹری پکڑی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں