فیصل آباد(پ ر) فلپائن پاکستان سے چینی ، زرعی مشینری اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات خریدنا چا ہتا ہے جبکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے فلپائن تربیتی سہولتیں بھی مہیا کر سکتا ہے۔ یہ بات فلپائن کی سفیر محترمہ ڈان ارون سی باگاپورو نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صد ر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقا ت کے دوران کہی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد بھی موجود تھے۔ فلپائن کی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کو دونوں ملکوں کے معاشی مفادات کوآگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلپائن میں چینی کی ایک مل بلیک لسٹ ہو گئی ہے جبکہ دوسری بند ہونے کے قریب ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان فلپائن کی چینی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔
![](https://dailybusinessreport.pk/wp-content/uploads/2023/02/download-49.jpg)