لاہور (بیوروچیف) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں چناو ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاں،انہوں نے مزید لکھا ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کا غذات نامزدگی مسترد کئے گئے، میرے بھائی کیکاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چودھری جہلم میں ہاسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔
