38

فواد چوہدری کیخلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہو گی

اسلام آباد(بیوروچیف ) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی اور معاون خصوصی وزیراعظم عطاء االلہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدر ی نے قانون کا تمسخر اڑایا، کس نے انہیں اجازت دی وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو ،ابھی تو ان کے خلاف صرف پرچہ کٹا ہے کونسی قیامت آگئی ہے،نوازشریف بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر ملک بدر ہو سکتا ہے تو نیازی بھی بیٹی کو چھپانے پر گھر جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ظلم کیا گیا ان کو ملک بدر کیا گیا ، فواد چوہدری کو کس نے یہ حق دیا کہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو ، فواد چوہدری کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، یہ آپ کی حکومت نہیں کہ آپ جس کو چاہے گالیاں دیں، فواد چوہدری نے قانون کا تمسخر اڑایا، عمران خان جگہ جگہ پر بم لگاکر گئے، جاوید لطیف سے لیکر رانا ثناء اللہ تک کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئیں، ملک اور ریاست کو سیاسی بھینٹ چڑھانے والو ں کی اب جیل کی باری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں