25

فوری انتخابات کروائے جائیں، چودھری پرویز الہٰی

لاہور (بیوروچیف) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی کے سینئر رہنماء طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر طاہر جاوید نے کہا کہ جنرل باجوہ خاص طور پر اہم مسئلوں پر بلاتے اور مشاورت کرتے، امریکہ پاکستان میں کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گا۔چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت سمیت باہمی رابطے مزید موثر ہونے چاہئیں، پاکستان اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، مشکل کی اس کھڑی میں دوست ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دیگر امور کو بڑھانا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں