35

فون چوری کرنے کے شبہ پر زمیندار نے ملازم کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ 235 رب میں موبائل فون چوری کے شبہ پر زمیندار نے تشدد کا نشانہ بنا کر ملازم کو مار ڈالا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق ننکانہ کے علاقہ ٹھٹھہ پڈھیار کے رہائشی نذیر احمد ساجد ولد باغ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹا حسن نذیر چک نمبر 235 رب میں ریاض ولد احمد علی کے پاس چھ ماہ سے ملازم تھا اور گزشتہ دنوں ریاض کا موبائل فون چوری ہو گیا جس پر زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے حسن نذیر پر چوری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر جرم کو چھپانے کیلئے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا اور مذکورہ نوجوان کا پوسٹ مارٹم ہونے پر معلوم ہوا کہ اسے بری طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں