45

فوڈ اتھارٹی ٹوبہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

کمالیہ(نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ تفصیل کیمطابق سال2023میں17ہزار 562انسپکشنز کی گئیں اور9ہزار 915 اصلاحاتی نوٹسز جاری کیے گئے۔ملاوٹ مافیا کے خلاف 20 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں اور 48 یونٹس کو سیل کر کے پروڈکشن بند کی گئی۔قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 1592 یونٹس کو 1 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔20 ہزار 807 لٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ، 8 ہزار 913 لٹر ملاوٹی و غیر معیاری مشروبات اور 3 ہزار 529 کلو مضر صحت و ناقص گوشت تلف کیا گیا۔4 ہزار 797 کلو ملاوٹی مصالحہ جات ، 2 ہزار 617 کلو ملاوٹی کیچپ ، 416 لٹر ناقص آئل، 4 ہزار 808 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز اور 5 ہزار 523 فنگس زدہ ٹوٹے ہوئے انڈے بھی تلف۔16 ہزار 448 ناقص و غیر معیاری آئس لولیز و قلفیاں بھی تلف کی گئیں۔7.5 ایکڑ رقبہ پر گندے پانی سے کاشت شدہ سبزیوں کو بھی تلف کیا گیا۔ملاوٹ اور جعلسازی میں استعمال ہونے والی 19 مشینیں ضبط کی گئیں۔عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں