11

فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی کارروائی’ ناقص گھی برآمد

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف دبنگ کاروائی ـ خفیہ گودام پر چھاپہ، 4000کلو کھلا اور نان ٹریسبل گھی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں لاہور روڈ نزد محلہ رشید آباد میں خفیہ گودام پر چھاپہ مارااورگودام سے 4000کلو کھلا اور نان ٹریسبل گھی برآمد اور موقع پر ریکارڈ کی عدم موجودگی پائی گئی۔موقع پر سیمپل لے کر لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھیج دیے گئے اور یونٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں