21

فیسکو انتظامیہ نے 4افسران کو اضافی عہدے تفویض کردیئے

فیصل آباد(پ ر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) انتظامیہ نے چار افسران کو اضافی عہدے تفویض کردئیے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر محمدعامرکی منظوری کے بعد ان افسران کی اضافی عہدوں پرتعیناتی کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔ چیف انجینئر (آپریشن) محمد رفیق کو جنرل منیجر(آپریشن)فیسکو ،چیف انجینئر(کسٹمر سروسز)صدف ناز کو جنرل منیجر (کمرشل اینڈ کسٹمر سروسز)،چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن)عامر محبوب الٰہی کو جنرل منیجر (ٹیکنیکل) جبکہ ڈائریکٹر لیگل فرخ آفتاب کوڈائریکٹرجنرل (ہیومن ریسورسز) کے عہدے کااضافی چارج سونپاگیا ہے ۔تمام افسران کو کرنٹ چارج کی بنیاد پر اگلے عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے جو اپنے موجودہ عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اضافی عہدوں پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔مذکورہ افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں